پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سعودی عرب کا کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع، متعدد افراد کے زخمی ہونے پر سعودی حکومت کا بیان سامنے آیا ہے، سعودی وزارتِ خارجہ نے سانحہ گل پلازہ پر دکھ، انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادراور دوست اسلامی ملک ہے۔

سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا، سعودی عرب نے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

gul plaza تمام خبریں

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری کی رات دکانوں میں خوفناک آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والے 27 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 81 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کا اعلیٰ حکام کو دی گئی بریفنگ میں کہنا تھا کہ شاپنگ سینٹر کم و بیش پونے دو ایکٹر پر مشتمل بازار ہے، اس میں 1200 سے زائد دکانیں تھیں جن میں بیک وقت آگ بھڑکی ہوئی تھی۔

سانحہ گل پلازہ : جاں بحق 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں