تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیلاب سے تباہی: سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد : سعودی عرب نے سیلاب سے تباہی پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے خلیفہ بن زید ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن اور ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان تیار کیا جارہا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق بڑے ہال میں 24 گھنٹے متاثرین کیلئے راشن کے پیکٹ بنائے جا رہے ہیں جو جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

Comments

- Advertisement -