The news is by your side.

Advertisement

غیر ملکی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں پر مزید پابندیاں عائد

کراچی: عالمی سطح پر کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سعودی عرب نے عالمی پروازوں کےذریعے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، گاکا کے نئے سرکلر کے مطابق پابندی 17 مئی تک برقرار رہے گی، گاگا نے پابندی سے متعلق جاری سابقہ سرکلر میں ترمیم پر مبنی نیا سرکلر جاری کیا۔

نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق سعودی عرب کے شہریوں کو بین الاقوامی آمدورفت پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کےانخلا کیلئے خالی طیاروں کو سعودی عرب آمد کی اجازت ہوگی۔

گاکا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارگو پروازوں کو بھی سعودی ایئرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام ائیرلائنز کو سعودی عرب کے لئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ : فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

گاکا نے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں، یہ سہولت31 مارچ دو ہزار اکیس تک برقرار رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں