تازہ ترین

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

سعودی عرب، ویزے میں توسیع کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے نئے کرونا وائرس کے دوران ختم ہوجانے والے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کا طریقہ کار جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سعودی عرب میں موجود ان غیرملکیوں کے وزٹ ویزے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کا ویزا سفری پابندیوں کے دوران ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ایسے تمام غیرملکیوں کا وزٹ ویزا خود کار نظام کے تحت بڑھا دیا جائے گا جو سفری پابندیوں کے دوران ختم ہوگیا ہو۔

مزید پڑھیں: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ ہولڈرز کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحتی بیان ٹویٹر پر غیرملکیوں کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے سوالات کے جواب میں جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ شاہی فرمان کے تحت تمام تارکین وطن کے اقاموں میں جنہیں شاہی فرمان کے ذریعے جرمانوں اور فیس اسے استثنیٰ دیا گیا ہے خودکار نظام کے تحت جلد توسیع کردی جائے گی۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ان کے ورک پرمٹس میں بھی توسیع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -