جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سعودی عرب: ماہ رمضان کے لیے جامع آپریشنل پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی جانب سے ماہ رمضان کیلیے جامع آپریشنل پلان تیار کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جو تین اہم نکات پر مبنی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد خدمات کے معیار، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، حرمین شریفین میں سیفٹی اور ریلائبلٹی کے اعلی ترین معیارات کو حاصل کرنا ہے۔

ان نکات میں حرمین شریفین میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی قائم رکھنا، سہولتوں اور دیکھ بھال کے انتظامات شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آپریشنل پلان کا مقصد رمضان میں ازدحام کے دوران خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ’آپریشنل پلان میں خدمات کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ مسجد الحرام میں تھری ڈی نقشوں کو فعال کیا جائے گا تاکہ زائرین باسانی اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچ سکیں۔‘

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب؟

اس کے علاوہ ’معمر زائرین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹیشن خدمات بھی مہیا کی جائے گی۔ زائرین کی آمد کے حوالے سے ڈیجیٹل کاونٹنگ سسٹم کو ایکیٹو کیا جائے گا جو کراوڈ کنٹرولنگ کے لیے اہم ہے۔‘

واضح رہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات پر زائرین کی رائے معلوم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سروے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں