The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب: ملازمت کے اختتام پر مالی حقوق کے حصول کا طریقہ کار جاری!

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے اختتام پر کارکنوں کو ملنے والے مالی حقوق( مکافۃ نہایۃ الخدمۃ) کے حصول کا طریقہ کار واضح کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے ابتدائی 5 سالوں میں سے ہر سال کے حساب سے نصف تنخواہ اور اس کے بعد ہر سال پر ایک ماہ کی تنخواہ’ مکافۃ نہایۃ الخدمۃ‘ کے طور پر ملتی ہے، نہایۃ الخدمۃ میں آخری لی جانے والی تنخواہ کے مطابق حساب کیا جاتا ہے۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ ملازم کی آخری حقیقی کل تنخواہ کے مطابق حساب کیا جائے گا، اس سے مراد یہ ہے کہ تنخواہ میں ملنے والے الاؤنسز بھی شامل کیے جائیں گے، ملازم نے استعفے کی بنیاد پر ملازمت کی ختم کی ہو تو 2 برس کی سروس کے بعد تہائی تنخواہ کا استحقاق حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا اصول سروس کا دورانیہ 5 برس کی مدت تک پر لاگو ہوگا جبکہ پانچ برس بعد نہایۃ الخدمۃ کا استحقاق دو تہائی تک کا ہوگا۔

یہ بھی اصول ہے کہ سروس کا دورانیہ 10 برس یا اس سے زیادہ کا ہو تو ایسی صورت میں مکمل استحقاق حاصل ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں