منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (15 فروری 2026): رمضان المبارک کی آمد میں چند روز باقی رہ گئے ہیں سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا پیشگوئی سامنے آ گئی۔

دنیا بھر کے مسلمان شدت سے ماہ مقدس رمضان المبارک کا انتظار کر رہے ہیں، جس کی آمد میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، کئی ممالک کی جانب سے یکم رمضان المبارک کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فلکیاتی تنظیم "آفاق” نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ 18 فروری کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس بار چاند کی پیدائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے قابل ہو سکتا ہے کیونکہ اسی روز زمین کے جنوبی حصوں میں سورج گرہن بھی ہوگا۔

سعودی ماہرین عبدالعزیز الحصینی اور خالد الزعاق نے بھی بدھ کو ہی پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے رمضان کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ رویتِ ہلال کی بنیاد پر کرے گی۔

اس سے قبل سلطنتِ عمان، ترکیہ اور سنگاپور اعلان کر چکے ہیں کہ وہاں جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔

’’17 فروری کو دوربین سے رمضان کا چاند دیکھنے پر شدید نقصان کا خطرہ‘‘ ماہرین کا انتباہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں