تازہ ترین

سعودی عرب : سیلاب میں پھنسی ماں بیٹی زندہ کیسے بچ گئیں؟؟

ریاض : سعودی عرب میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تاہم ایک نوجوان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور بچی کو مرنے سے بچالیا۔

سعودی عرب کی المجاردہ کمشنری میں بیس سالہ نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک خاتون اور اس کی پانچ سالہ بچی کو طوفانی سیلاب میں بہنے سے بچالیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون جو خود گاڑی چلا رہی تھی راستہ صاف نظر نہ آنے پر اس کی گاڑی سیلاب کے ریلے میں پھنس گئی۔ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔

مقامی نوجوان سلطان ذیبان القرنی نے یہ صورتحال دیکھی تو فوراً ہی مدد کے لیے آگے بڑھا اور اس نے سیلاب میں پھنسی ہوئی خاتون اور اس کی بچی کو بحفاظت نکال لیا۔

القرنی نے بتایا کہ صورتحال ایسی تھی کہ شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد کا انتظار نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سیلاب کی شدت بڑھتی جارہی تھی۔ پہلے پانچ سالہ بچی کو نکالا اور پھر اپنے عزیز محمد عبداللہ القرنی کی مدد سے خاتون کو سیلاب سے نکالنے میں کامیاب رہا۔

شہری دفاع کے اہلکاروں نے القرنی کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد سیلاب میں پھنسی گاڑی کو بھی باہر نکال لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -