تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کو نوکریوں سے محرومی کا خطرہ!

ریاض: سعودائزیشن کے تحت مملکت میں تارکین وطن ملازمین کی جگہ مقامی افراد کو ملازمتیں دی جارہی ہیں، حکومت نے اب چشموں کی دکانوں میں سعودائزیشن میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نجران کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الدوسری کا کہنا ہے کہ نجران ریجن میں چشموں کی دکانوں پر سعودائزیشن کی شرح 58 فیصد تک پہنچ گئی، مزید اضافہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودائزیشن نافذ کرانے والی کمیٹی چشمے فروخت کرنے والے شورومز پر چھاپے مارتی رہتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ریجن کی 19 دکانوں میں 22 سعودی کام کرنے لگے ہیں جبکہ مختلف ممالک کے 17 غیر ملکی بھی چشمے فروخت کرنے وا لی دکانوں میں ملازمت کر رہے ہیں۔

عبداللہ الدوسری نے کہا کہ رفتہ رفتہ مذکورہ غیرملکیوں کی جگہ بھی سعودیوں کو ملازم رکھا جائے گا۔

مملکت کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نجران کے ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ نجران میں روزگار کے 5 دیگر شعبے سعودیوں کے لیے مختص کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک تجارتی ادارے کو سعودائزیشن کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -