The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین خوش ہوگئے

ریاض: سعودی متعلقہ ادارے نے مملکت میں کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کو خوش کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹھیکے دار کمپنی سے وابستہ رہنے والے 28 ملازمین پریشانی کا شکار تھے اور انہوں نے لیبر آفس ریاض میں اپنے حقوق کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیبر آفس نے ٹھیکے دار کمپنی کے ساتھ 28 ملازمین کا معاملہ طے کرادیا اور انہیں کمپنی سے ساڑھے 8 لاکھ ریال دلائے ہیں، کمپنی کے خلاف 28 غیرملکی ملازمین نے اجتماعی دعویٰ دائر کیا تھا، لیبر آفس نے صلح صفائی اور سمجھوتے کے تحت بعض کارکنان کو ڈیوٹی پر بحال کرایا۔

اسی طرح دیگر کی ملازمت ختم کرکے ان کے بقایاجات اور نہایۃ الخدمۃ بھی دلا دیا گیا، مجموعی طور پر ساڑھے 8 لاکھ ریال 28 ملازمین کو دلائے گئے۔

سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین یہ نئی حکومتی پالیسی ضرور جان لیں!

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آجر اور اجیر کے درمیان ملازمین کے تنازرعات حل کرانے کے لیے لیبر آفس میں مصالحتی ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔

مذکورہ ادارہ فریقین کے مابین درمیانہ حل نکالنے اور دوستانہ انداز میں فریقین کے حقوق ممکنہ حد تک دلانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی ملازمین کے متعدد معاملات طے کرائے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں