تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: ‘غیرملکی جلد از جلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ بڑی خبر

ریاض: سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ مقامی اور غیرملکی جلد از جلد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی لگوا لیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے سعودی اور غیرملکی جن کی مکمل ویکسینیشن کے 6 ماہ ہوچکے ہیں وہ جلد از جلد بوسٹر ڈوز بھی حاصل کرلیں۔

وزارت نے کہا کہ سعودی معاشرے میں مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لیے بوسٹر ڈوز بے حد موثر ثابت ہوگی۔

یہ بھی خیال رہے کہ سودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بدھ کو پبلک مقامات کے حوالے سے صحت ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت نے بتایا کہ پبلک مقامات سے وہ جگہیں مراد ہیں جو بند نہ ہوں جیسے عوامی پارک، پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ اور واکنگ ٹریکس آتے ہیں یہاں پر پابندیاں نہیں ہوں گی۔

جبکہ اسپورٹس فیلڈز اور ایسے تقریبات کے مراکز شامل نہیں جہاں 500 یا اس سے زیادہ افراد کی میزبانی ہو رہی ہو۔ اس قسم کے مقامات کے دوران تقریبات پر شرکا کو ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔

سعودی حکومت نے پابندیوں میں نرمی کردی

حکام نے ہدایت کی کہ پروگرام کے منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ توکلنا ایپ کے ذریعے شرکا کا ہیلتھ ڈیٹا چیک کریں، وہ مقامات جہاں شرکا کی ویکسینشن نہیں ہوگی وہاں ماسک اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔

مثال کے طور پر مساجد، سبزی و پھل منڈیاں، بکرا منڈی، مچھلی بازار، مذبح خانے، چھوٹی دکانوں میں آتے جاتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -