تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب: غیرملکیوں کی بڑی مصیبت سے جان چھوٹ گئی!

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکار بن کر غیرملکیوں کو لوٹنے والے پولیس کے شکنجے میں آگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے تارکین وطن کو لوٹنے والے چھے رکنی گروہ کو گرفتار کیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گرفتار گروپ خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے غیرملکیوں سے رقم بٹورتے تھے جس پر ایکشن لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان ناصرف سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو لوٹ رہے تھے بلکہ گھروں میں چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، ایک سعودی شہری بھی اس گروپ کا حصہ ہے۔

جبکہ دیگر پانچ کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا۔

عدالت ممکنہ طور پر غیرملکیوں کو ملک بدر بھی کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -