تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: غیرملکی یہ لازمی جان لیں کہ ۔۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی شہری کی جانب سے پوچھے گئے اہم سوال کا جواب دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کتنی مدت کا خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری ویزا) لگایا جا سکتا ہے؟۔

اس سوال پر جوازات نے وضاحت پیش کی جو تمام غیرملکیوں کے لیے اہم معلومات ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقامہ کی مدت کو دیکھتے ہوئے خروج وعودہ حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم ایگزٹ ری انٹری ویزا کی مدت زیادہ سے زیادہ ایک برس ہوسکتی ہے۔ اس ویزے پر غیرملکی مملکت سے باہر جاتا ہے اور خاص مدت کے بعد واپس آنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بعض معاملات میں نرمی اور رعایت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

اسی ضمن میں جوازات نے ان افراد کے لیے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں اختیاری توسیع کا بھی آپشن فراہم کیا ہوا ہے جو پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکتے۔

تاہم خروج وعودہ کی زیادہ سے زیادہ معیاد 1 برس ہوگی لیکن اس دوران اقامہ کی مدت بھی دیکھی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -