تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: پروازوں سے متعلق غیرملکی کے سوال کا جواب آگیا

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے غیرملکی کی جانب سے پوچھے گئے اہم سوال کا جواب دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے السعودیہ سے آن لائن استفسار کیا تھا کہ اندرون مملکت پروازوں کے لیے اقامے کا مؤثر ہونا ضروری ہوتا ہے؟۔

ایئرلائن نے وضاحت پیش کی کہ داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے، اندرون ملک پروازوں کے لیے بنیادی شرط سعودی شہریوں کے پاس قومی شناختی کارڈ جبکہ غیرملکی کا اقامہ مؤثر ہونا ضروری ہے۔

السعودیہ کا کہنا تھا کہ سفری شرائط تبدیل ہوتی رہتی ہیں تازہ ترین صورت حال جاننے کے لیے شہری ایئرلائن کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ توکلنا ایپ پر مسافر کا اسٹیٹس چیک کیا جائے گا۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے بھی سفر کرسکتے ہیں۔

ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد 14 دن گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں بھی اندرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -