سعودی عرب میں وزارت محنت و افرادی قوت کی جانب سے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادائیگی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ چوتھا مرحلہ ان آجروں کے لیے ہے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد دو یا اس سے زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت افرادی قوت نے گھریلو کارکنوں کی ماہانہ تنخواہوں کو بینک کے ذریعے ارسال کرنے کے عمل کو مختلف مراحل میں نافذ کیا تھا تاکہ انفرادی آجروں کو سہولت مل سکے۔
مساند پورٹل کے ذریعے دوسرے مرحلے میں وہ آجر شامل تھے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد کم از کم 4 تھی۔
پہلا مرحلہ جولائی 2024 سے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت نئے آنے والے کارکنوں کی ماہانہ اجرت بینکوں کے ذریعے ادا کرنا ضروری تھا۔
دوسرا مرحلہ جنوری 2025 میں شروع کیا گیا تھا جبکہ تیسرے مرحلے کا آغاز جولائی 2025 میں کیا گیا تھا جس میں 3 ملازمین والے آجروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔
سعودی عرب: سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت
وزارت کے مطابق جنوری 2026 تک مساند پورٹل کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کے تمام مراحل کو مکمل کرلیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گھریلو کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مساند پورٹل جاری کیا گیا تھا تاکہ آجرواجیر دونوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


