بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی عرب: 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی 30 نومبر تک مفت توسیع کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسی ضمن میں ایک شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے دریافت کیا کہ 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع ہوگی۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ پابندی یا اقامہ کی مدت میں توسیع کے احکامات ایوان شاہی سے جاری ہوتے ہیں، تاحال 30 نومبر کے بعد بھی دستاویزات کی توسیع سے متعلق کوئی احکامات صادر نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ کا کہنا تھا کہ اگر اس بارے میں احکامات جاری ہوئے تو محکمہ پاسپورٹ کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع پہنچا دی جائے گی۔

‘ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں’

مملکت میں محکمہ پاسپورٹ امگریشن(جوازات) نے تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ جن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی ان کی جلد کردی جائے گی۔

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کیلئے امید کی کرن

خصوصی رعایت کے تحت ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں