سعودی عرب (5 اکتوبر 2025): مملکت میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت مفت پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت پارکنگ کے نظام کو منظم کرکے شہر میں ٹریفک روانی کو بہتر اور معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں جاری ’’ریاض پارکنگ‘‘ منصوبہ کے پہلے مرحلے میں تجارتی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں مفت پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔
ریاض پارکنگ ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں تجارتی سڑکوں پر 20 ہزار سے زیادہ پیڈ پارکنگ فراہم کیے گئے ہیں۔ جب کہ رہائشی محلوں کے اندر 3 لاکھ سے زائد مفت اور منظم پارکنگ مقامات مہیا کیے ہیں۔
ریاض پارکنگ کا نظام جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں ماحولیاتی تقاضوں کو مدِنظر رکھنے والے اور شمسی توانائی سے چلنے والے الیکٹرانک ادائیگی کے آلات، اسمارٹ رہنمائی کے بورڈز، اور ڈیجیٹل ایپ شامل ہے۔
ایپ کے ذریعے صارفین سڑک پر پارکنگ فیس ادا کر سکتے ہیں اور رہائشی علاقوں کے مکین اور ان کے مہمان مفت رہائشی اجازت نامے بھی با آسانی آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
ادارے کے مطابق یہ ڈیزائن اس لیے کیا گیا ہے تاکہ مکینوں کے حقوق محفوظ رہیں اور ان کے اطراف میں پارکنگ کے استعمال کو منظم کیا جا سکے، جس سے گاڑیوں کے بے ہنگم پھیلاؤ اور بے ترتیبی سے پیدا ہونے والے رش میں کمی آئے گی۔
اس منصوبے میں پہلے مرحلے میں جو علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں الورود، الرحمانیہ، المروج، السلیمانیہ اور الملک فہد شامل ہیں جبکہ آئندہ مراحل میں اس کا دائرہ رفتہ رفتہ پورے ریاض تک بڑھا دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


