تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی عرب: 29 اگست سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں 29 اگست سے طلبا اسکول آنا شروع ہوجائیں گے جبکہ اساتذہ کی آمد آئندہ اتوار سے ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مملکت میں تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں تاہم پھر سے طلبا کی اسکول ودیگر تدریسی مراکز پر حاضری کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے قبل یعنی آئندہ اتوار سے اساتذہ تیاری کے لیے اسکول آنا شروع ہو جائیں گے جبکہ طلبا کی آمد 29 اگست سے ہوگی۔

سعودی عرب میں نیا تعلیمی سال اتوار 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا، 30 جون 2022 کو تعلیمی سال کے اختتام پرتعطیلات شروع ہو جائیں گی، 12 اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن ضروری ہے۔

نیا تعلیمی سال: سعودی طلبا کیلئے بہترین اقدامات

سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری کا کہنا ہے کہ مڈل اور ثانوی کلاسوں کے 70 فیصد طلبا ویکسین لے چکے ہیں، ایک خوراک لینے والوں کی شرح 45 فیصد اور دو خوراکیں لینے والوں کی شرح 19 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سال پہلی بار نیا تعلیمی کیلنڈر نافذ ہوگا جو تین سیشنز پر مشتمل ہے، ہر سیشن 13 ہفتوں کا ہے۔ تین سیشنوں کے درمیان بارہ چھٹیاں ہوں گی۔

تعلیمی سال کی 69 تعطیلات علیحدہ ہوں گی، تعلیمی سال کے 183 دن ہوں گے اور یہ گیارہ ماہ پر محیط ہوں گے۔ طلبا کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -