تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

سعودی عرب: سرحدیں کھلنے سے متعلق خوشخبری، پروازوں کی بکنگ بڑھ گئی

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے سرحدیں کھولنے کے بعد شہری سفر کی طرف لوٹ آئے ہیں جس کے باعث پروازوں کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایک بڑی ٹریول ایجنسی(المسافر) کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کے ایک مہینے بعد بکنگ کا رجحان دیکھتے ہوئے بحالی کے امکانات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق سفری پابندیاں کے خاتمے کے بعد شہری سفر کی طرف لوٹ آئے ہیں، ہماری کمپنی نے 2019 کے مقابلے میں 76 فیصد بکنگ حاصل کی ہے اور مستقبل میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

سعودی سفری ایجنسی کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں نوے فیصد شہریوں نے بتایا کہ وہ سرحدیں کھلنے کے بعد چھ مہینوں میں وہ بیرون ملک جائیں گے۔

المسافر نے کہا ہے کہ اندرون ملک سفر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی مقامی سیاحتی مقامات دیکھنا چاہتے ہیں، یہ بھی خوش آئند ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں اندرون ملک بھی سفر کررہے ہیں اور پروازوں کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اندرون ملک لوگ زیادہ تر سعودی شہر جدہ، ریاض، الخبر اور دمام کا سفر کر رہے ہیں۔ مملکت سے باہر جانے والے زیادہ تر امارات، قطر، بحرین، مصر، یوکرین اور مراکش کا انتخاب کررہے ہیں۔

Comments