تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

ریاض: سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے(کے ایس ریلیف) کی جانب سے پاکستان میں مریضوں کے علاج کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ مہم البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے شہر کراچی، كنڈيارو‎، شکارپور جبکہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران اور قلات میں 30 ہزار مریضوں کا معائنہ اور 2400 آپریشنز کیے جائیں گے۔

مہم کے تحت ایک ماہ کے اندر کمزور نظر والے افراد میں 6 ہزار عینکیں مفت تقسیم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں اندھے پن کا مقابلہ کرنے کے لیے آخری رضا کارانہ طبی مہم کے دوران کے ایس ریلیف نے 2500 سے زائد آنکھوں کے آپریشنز مکمل کیے۔

پاکستانی عوام مفت آنکھوں کے معائنے، علاج اور ادویات سے مستفید ہوئے۔ خیال رہے کہ یہ پراجیکٹ سعودی عرب کے انسانی امداد کے منصوبوں کے تحت آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -