تازہ ترین

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے کورونا کے پیش نظر مسافروں کو آگاہی فراہم کرنے اور پروازوں کی سینیٹائزنگ کے لیے اسپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ اور اسپیشلسٹ کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پروازوں کی سینیٹائزنگ ہوگی جبکہ مسافروں کو وبا سمیت دیگر امور سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

یہ کمپنی السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو حفاظتی وسائل اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اسپیشلسٹ کمپنی سینیٹائزنگ اور صفائی کے کام آنے والی اشیا تیار کرتی ہے۔ سعودی عریبین ایئرلائنز میں مارکیٹنگ کے ڈپٹی چیئرمین عصام اخونبائی کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی ایئرلائن مسافروں اور عملے کی صحت کا خیال رکھی رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مؤثر اقدامات کے باعث السعودیہ کو دنیا کی 10 بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل کیا گیا۔

سعودی عرب: کیا بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے پہلے بحال ہورہی ہیں؟ اہم خبر

عصام اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرلائن سے ہونے والے معاہدے کے مطابق کمپنی مسافروں کو مخصوص روایتی انداز کے پیکٹوں میں سینیٹائزر فراہم کرے گی اور مسافروں کو آگاہی بھی پلان کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ السعودیہ کی جانب سے یکے بعد دیگرے ٹوئٹس سے مقامی اور غیرملکیوں کو گمان ہونے لگا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں جلد بحال ہونے جارہی ہیں۔ ایئرلائن نے دو روز قبل ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘کیا آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے’ اور اب دوسرے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘اپنی منزل شیئر کریں’۔

السعودیہ کی جانب سے مذکورہ بالا ٹوئٹس سے سعودیوں اور غیرملکیوں کو گمان ہورہا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں ممکنہ طور پر 17 مئی سے پہلے بحال ہوسکتی ہیں اور شہری جلد پابندی کے خاتمے کے منتظر ہیں۔

Comments