تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب: پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنا دی گئی

ریاض: سعودی عرب میں قائم سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اقامہ کی معیاد ختم ہونے یا ہروب کی درخواستوں کی معلومات سمیت دیگر امور کے لیے سفارت خانے آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، مقیم پاکستانی آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سفارت خانہ پاکستان کا کہنا ہے کہ تارکین وطن گھر بیٹھے سفارت خانہ کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔

پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے یکم جون سے تمام سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تارکین وطن کو سفارت خانے نے ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن سے معلومات کے ساتھ درخواست جمع کرائیں، جائزے کے بعد درخواست متعلقہ اداروں تک بھیج دی جائے گی۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے بعد مملکت میں دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -