جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ریلوے کمپنی ‘سار’ نے کہا ہے کہ سفر کے لیے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر مسافروں سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے نے ہر کلاس کے مسافروں کے لیے سامان اور اس کا وزن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، سامان کا وزن زیادہ ہونے کی صورت میں اضافی پیسے لیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزن سے زیادہ اور اضافی سامان پر چارجز کا اطلاق فروری 2021 سے ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی عرب : ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

سار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2021 سے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر وزن کے لحاظ سے چارجز ہوں گے جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر 25 کلو گرام کا ایک بیگ اور سات کلو گرام کا بریف کیس ہمراہ لے جاسکتے ہیں۔

بزنس کلاس کے مسافر کو 32 کلوگرام کا بیگ اور 10 کلو گرام کا بریف کیس مفت لے جانے کی اجازت ہوگی، بیگ زیادہ ہونے پر فی بیگ 70 ریال چارجز ہوں گے اور مقررہ وزن سے زیادہ پر فی کلو گرام تین ریال چارجز لیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں