تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب: براہ راست سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے بڑا ریلیف

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ براہ راست سعودی پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کی سہولت کے لیے مفت اقامے اور ویزے کی توسیع کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ان غیرملکیوں کو مفت اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی توسیع کا ریلیف دے رکھا ہے جو براہ راست سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں لوٹ سکتے تاہم دیگر ممالک کے لیے یہ سہولت نہیں ہے، پابندی سے آزاد ملکوں کے شہریوں کو مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایک شہری نے جوازات سے استفسار کیا کہ کمپنی ریڈ کیٹگری میں ہے، اس صورت میں چھٹی پر گئے ہوئے کارکنوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جاری کیے گئے احکامات لاگو ہوں گے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ حکومت کی خصوصی آفر سے صرف وہی غیرملکی مستفید ہوسکتے ہیں جن پر سفری پابندی عائد ہے، اقاموں وویزوں کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پر عمل درآمد جاری ہے۔

خیال رہے کہ متاثرہ ممالک کے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک بلا کسی استثنیٰ مفت توسیع کر دی جائے گی تاہم توسیع کا عمل مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -