تازہ ترین

سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے

ریاض : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سب سے بڑا اجتماع ابوظہبی کی شیخ زید مسجد میں ہوا۔

عیدالفطر کی نماز کے بعد متحدہ عرب امارات کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔

عید کے موقع پر مساجدوں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں امت مسلمہ کی سلامتی اور دنیا میں امن قائم رہنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔

برطانیہ میں رواں سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کل عید منائے گی جبکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔

انڈونیشیا، جاپان، آسٹریلیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عیدالفطر کل ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -