تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب: حج آمدنی کا حجم 9 ارب ڈالر تک متوقع

ریاض: دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال حج کرنے سعودی عرب آتے ہیں جس سے سعودی معیشت کو خاصی تقویت ملتی ہے، رواں سال بھی حج آمدنی کا حجم نو ارب ڈالر تک متوقع ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے عازمین حج اپنی ضروریات اور دیگر مد میں رقم خرچ کرتے ہیں، یہ رقم کا خام تیل کی آمدنی کے بعد سعودی حکومت کی آمدنی کا دوسرا بڑا حصہ ہے۔

سعودی معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال نو ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی موقع ہے، یہ عمرہ زائرین سے حاصل کردہ آمدنی سے علیحدہ ہے جو سالانہ پانچ ارب ڈالر ہوتی ہے۔

سعودی حکام کو توقع ہے کہ 2022 تک تیس لاکھ عازمین حج اور عمرہ کے لیے تین کروڑ افراد سعودی عرب آئیں گے جس سے حج اور عمرہ سے حاصل کردہ آمدنی کا حجم کئی گنا بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مکہ مکرمہ کے نواح میں واقع منیٰ میں پہنچے، ان کی آمد کا مقصد حجاج کرام کو یہ یقین دہانی کرانا تھا کہ سعودی حکومت انہیں ہر ممکن خدمات اور سہولتیں مہیا کرتی رہی ہے تاکہ وہ باسہولت تمام مناسک حج آرام و سکون سے ادا کرسکیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ ان کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن سطام بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ فہد بن عبداللہ بن مساعد، شہزادہ فیصل بن مسعود بن محمد اور دوسرے اعلیٰ پروٹوکول حکام بھی منیٰ پہنچے تھے۔

Comments

- Advertisement -