ریاض (25 فروری 2026): سعودی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے حج پیکج کی بکنگ 15 رمضان سے شروع ہو گی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت حج نے ’داخلی عازمین (سعودی عرب کے رہائشیوں اور مقیم غیر ملکیوں) کے لیے 6 رمضان 1447ھ سے نسک ایپلی کیشن اور آفیشنل سائٹ نسک ایس اے کے ذریعے رجسٹریشن کے آغاز کر دیا ہے جبکہ حج پیکج کی بکنگ 15 رمضان سے شروع ہو گی۔‘
وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج رجسٹریشن اس مرحلے میں ماہِ شوال کے آخر تک ان عازمین کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا۔ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کے لیے رجسٹریشن کھولی جائے گی۔
رجسٹریشن کے لیے شرائط:
کم از کم عمر 15 سال اور منظور شدہ صحت ضوابط کی پابندی لازمی۔
مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے کارآمد اقامہ درکار ہوگا۔
ان غیر ملکیوں کو ترجیح دی جائے گی جن کا اقامہ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل جاری کیا گیا ہو۔
وزارت کے مطابق یہ معادہدہ خصوصی طور پر نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لیے ایک اکاؤنٹ بنا کر اپنی معلومات کا اندراج اور اہلیت کی تصدیق کرنا ہوگی۔ پیکیج کا انتخاب اور سداد کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد حج پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
عازمین نسک یا سرکاری ویب سائٹ کےذریعے فوری اندراج کریں، معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


