جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

قربانی کیلیے عازمین حج کو ایک اور سہولت فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں عازمین حج کو جانوروں کی قربانی سے متعلق ایک اور سہولت فراہم کر دی گئی۔

وزارت ماحولیات پانی اور زارعت کی جانب سے عازمین حج کو قربانی کے جانوروں کے ذبیحہ کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جانوروں کے ذبیحہ کے لیے مکہ معظمہ اور ریاض میں رجسٹریشن اور بکنگ کی جارہی ہے۔

عازمین حج کو سہولیات کے ساتھ ساتھ عید کے دنوں میں مذبح خانوں میں رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ذبیحہ کی آن لائن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تاکہ عازمین حج، کاروباری افراد اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو آسانی ہو سکے۔

اس عمل سے مذبح خانوں پر ہجوم میں کمی آئے گی اور 30 فیصد تک رش ہونے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے قربانی کے جانوروں کا عمل بھی منظم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں