تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب کا حج کی اجازت دینے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کی وزارت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ رواں سال حج آپریشن کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا۔

حرمین شریفین کے مطابق وزارت مکمل توجہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کا انعقاد کرے گی۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حج کےآپریشنل اموراورتفصیلات کااعلان بعدمیں کیاجائےگا،زائرین کی صحت وسلامتی کےمکمل انتظامات ہوں گے‘۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم غیر ملکی عازمین کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ‘حج سے متعلق ابھی کوئی سرکاری بیان نہیں آیا’

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی  زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے اور امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ نے اتوار کے روز اعلان کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے عازمین کا ویکسین لگوانا اور کرونا سے محفوظ یا صحت یاب ہونا بہت ضروری ہے۔

وزارت نے کہا کہ ’صحت سے متعلقہ ادارے صورت حال پر اور بالخصوص عازمین کی صحت پر نظر رکھیں گے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا کی صورت حال کی وجہ سے زمینی اور فضائی سرحدین بند ہونے کی وجہ سے صرف 1 ہزار مقامی عازمین ہی فریضہ حج ادا کرسکے تھے۔

Comments

- Advertisement -