تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کورونا وائرس کیخلاف جنگ، سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

اسلام آباد :سعودی عرب نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کر دیا، امدادی سامان میں سیفٹی کٹس، تشخیصی کٹس ،سرجیکل ماسک اور دیگر اشیا شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کیلیے میدان میں آگیا، سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

سامان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے حوالے کیا، سامان انٹرنیشنل اسلامک ریلئف آرگنائزیشن کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

امدادی سامان میں 1500 سیفٹی کٹس، 350 تشخیصی کٹس اور 500 سرجیکل ماسک کے باکس، 500 سینٹی ٹائزر، سرجیکل گلوز کے 550 باکس اور دیگر سامان شامل ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ مشکل کے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کے تعاون اور امداد کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اس سے قبل چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیج چکی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -