تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کروناویکسین: سعودی عرب کا بڑا اقدام

ریاض: سعودی عرب اور روس کے درمیان کروناویکسین کے کلینیکل ٹرائل سے متعلق اہم معاہدہ طے پاچکا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے دنیا کی پہلی کروناویکسین تیار کی ہے، روس کے ویکسین منصوبے میں اب سعودی عرب بھی شامل ہوچکا ہے، معاہدے کے تحت ریاض اور ماسکو حکومت مل کر کام کرے گی۔

روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل کیرل دیمترت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس نے کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق اصولی معاہدہ کرلیا ہے، اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور سعودی ماہرین ویکسین کے تجرباتی مراحل پر غور کررہے ہیں، سعودی عرب ویکسین کی تیاری میں روس کا مضبوط اسٹریٹجک شریک بن جائے گا۔

روس نے دنیا کی پہلی کرونا وائرس ویکسین تیار کر لی: ولادی میر پیوٹن

خیال رہے یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے منصوبے کے تحت ویکسین کے کلینیکل ٹرائل بھی سعودی عرب میں ہی ہوں گے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

البتہ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد روس ویکسین کی خوراکیں سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -