ریاض : سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں جنگ روکنے اور عالمی منڈیوں کوتباہی سے بچانے کیلئے ایران سے رابطے تیز کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے ‘بلوم برگ’ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور ایک بڑی جنگ کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ایران کے ساتھ براہِ راست رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
یورپی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی ممکنہ جنگ کو روکنا ہے، تاکہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں کو بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے سعودی حکام نے ایک مخصوص ‘سفارتی بیک چینل’ کو ایران میں متحرک کیا ہے تاکہ غلط فہمیوں کو دور کر کے تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ان امن کوششوں کو کئی یورپی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ریاستوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، ان ممالک کا ماننا ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان براہِ راست بات چیت ہی خطے میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


