پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب نے اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں اب تمام سرکاری امور عیسوی کلینڈر کے مطابق انجام پائیں گے اس بات کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مملکت کے آئندہ تمام سرکاری امور عیسوی کلینڈر کے مطابق انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہوتا ہے جب کہ وہ امور بھی اس دائرہ کار میں نہیں آئیں گے جن کے بارے میں طے ہو چکا ہے کہ وہ ہجری تاریخ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں گزشتہ دنوں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اہم اقتصادی پروگرام خصوصاً فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ کابینہ نےمختلف ممالک کے ساتھ پوسٹل اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں