تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب نے بڑا قدم اٹھا لیا

ریاض: سعودی عرب نے ڈیجیٹل مواد کی تیاری کے لیے 4.2 ارب ریال کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ڈیجیٹل مواد کونسل قائم ہے اور سعودی کابینہ اسی کونسل کو 4.2 ارب ریال جاری کرے گی جس کی منظوری دی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مواد کی مارکیٹ کو متحرک کرنے اور مقامی مصنوعات میں اس کی شراکت بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل مواد کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ کونسل 4 ارب 20 کروڑ ریال کے بجٹ سے مختلف اقدامات اٹھائے گی۔ اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل مواد تیار کرنا ہے۔

علاوہ ازیں کونسل مقامی مواد کے تناسب کو بڑھانے اور مختلف مارکیٹوں ویڈیو، آڈیو، الیکٹرانک گیمز اور ڈیجیٹل اشتہارات میں ملازمتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی، مذکورہ بجٹ سے دیگر اہم امور پر بھی کام ہوگا۔

کونسل ڈیجیٹل مواد کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور وسعت پر بھی کام کرے گی۔

خیال رہے کہ یہ کونسل وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت، وزارت تجارت، وزارت سرمایہ کاری، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن اور جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژول میڈیا کے اشتراک سے کام کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -