تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی حکومت کا شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

ریاض : سعودی وزارت صحت نے لوگوں کی سہولت کے لیے وزارت کی مختلف ایپس کو ’صحتی‘ ایپ میں ضم کیا ہے۔ اس سے قبل وزارت کی تین ایپس جن میں صحہ، تطمن اور موعد، شامل تھیں علیحدہ کام کر رہی تھیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہریوں اوریہاں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کے پیش نظروزارت کی معروف ایپ ’صحتی‘ میں دیگر تینوں ایپس کو ضم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت کی ایپ ’صحہ‘ کے ذریعے امور صحت کے حوالے سے مستند ڈاکٹروں سے طبی مشورے حاصل کیے جاسکتے تھے، شہری اور غیرملکی وزارت کی طبی ٹیم سے آن لائن رجوع کرکے ان سے درپیش طبی امورکے بارے میں مفید معلومات حاصل کرسکتے تھے۔

’تطمن، ایپ کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد کورونا کے بارے میں معلومات اور اس وائرس میں مبتلا افراد کو ہدایات دینے کے علاوہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

موعد ایپ کے ذریعے وزارت کے اسپتالوں سے رجوع کرنے سے قبل پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی تھی۔

وزارت صحت نے لوگوں کی سہولت کےلیے تینوں ایپس کو "صحتی” میں ضم کردیا ہے جس کے بعد ایک ہی ایپ سے مذکورہ امورانجام دیے جاسکیں گے۔

علاوہ ازیں صحتی ایپ پر کورونا اپ ڈیٹ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کا اجراء اور ویکسینیشن کی بکنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -