تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب : طبی شعبے سے وابستہ افراد کی تنخواہ میں اضافہ

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ہیلتھ اسپیشلائزیشن کے شعبوں میں 60 فیصد اور میڈیکل آلات سیکٹر میں 30 فیصد جبکہ مملکت بھر میں طبی لوازمات اور سیلز کے شعبے میں 40 فیصد سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ان شعبوں میں سعودائزیشن کے لیے مملکت کے تمام اداروں کو مہلت دی تھی، مہلت ختم ہونے پر فیصلوں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیان میں کہا کہ ہیلتھ اسپیشلائزیشن کے کارکنان کی 60 فیصد تک سعودائزیشن سے پانچ ہزار600 سے زیادہ سعودیوں کو روزگار ملے گا۔

دوسری جانب پرائیویٹ سیکٹر میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کے ساتھ ایک اور فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

اسی کے تحت دانتوں کے ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی کم از کم تنخواہ سات ہزار ریال کردی گئی ہے۔ کسی بھی سعودی ڈینٹسٹ یا فارماسسٹ کی تنخواہ سات ہزار ریال سے کم نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -