ریاض: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہفتہ 28 مارچ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سمندری طوفان (ٹراپیکل سائیکلون) کا خطرہ نہیں، جو اکثر مشاہدے میں آتے ہیں وہ عام طور پرموسمی مظاہر سے وابستہ اثرات ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے ہفتے تک تبوک، الجوف، حائل اور حدود الشمالیہ ریجن کے علاقوں میں وقفے وقفے سے درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے جس کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بعض حصوں تک پھیل سکتا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ جدہ، رابغ، طائف اور گرد نواح کے علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عسیر، الباحہ اور جازان کے علاقوں میں بھی جمعرات اور جمعے کو ابر رحمت برسنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رواں ہفتے کے اختتام تک ریاض ریجن کے مختلف علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے، خاص کر ریجن کے جنوبی اور مغربی اضلاع، قصیم اور مشرقی علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
جدہ بس سروس کے نیٹ ورک میں مزید توسیع
علاوہ ازیں شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


