پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں شدید موسلا دھار بارش، تعلیمی ادارے بند

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے، آن لائن کلاسز شروع کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے، الباحہ اور عسیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث اتوار کو کلاسز معطل رہیں۔

موسمی الرٹ کے پیش نظر اسکولوں میں تدریسی عمل "مدرستی” پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جاری رہا، دمام، خُبر، قطیف، جبیل، رأس تنورہ اور الاحساء کے تعلیمی اداروں میں آن سائٹ کلاسز بند رہیں۔

الباحہ اور عسیر کی متعدد جامعات نے بھی آن سائٹ کلاسز روک کر آن لائن تعلیم کا آغاز کردیا، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کی رپورٹ پر کیے گئے۔

Heavy rains Saudi Arabia

اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسلا دھاربارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش عسیر اور ریاض کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔

ابہا ایئرپورٹ پر65.6ملی میٹر، ریاض کے کنگ خالد ریزرو میں42.2ملی میٹربارش ریکارڈ، جبکہ دمام کے علاقے القادسیہ میں20.6اور جازان کے الدرب میں 11.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ نجران، الباحہ، مکہ اور قصیم کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات نے مختلف علاقوں کیلئے بارش کے الرٹ جاری کر رکھے ہیں، سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک جاری رہا۔

سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے اور حکومتی وارننگز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری گئی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں