تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

سعودی عرب: قدیم محلات اور قلعوں کی بحالی

ریاض: سعودی عرب میں عسیر کے علاقے میں واقعے قدیم محلات اور قلعوں کو کیفے، ریستوراں اور دیگر جدید سہولتوں والے ہوٹلوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے عسیر ریجن میں قدیم محلات اور قلعوں کو بحال کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو جدید ماحول میں تاریخ کا تجربہ کرنے کی طرف راغب کیا جا سکے۔

یہ محلات اور قلعے 6 مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو سائز اور اونچائی میں مختلف ہیں۔

جن کے ڈھانچے کو بحال کیا گیا ہے ان میں ابہا کے قریب بطباب میں ابو نقطہ محل، ابہا کے قریہ الدارہ میں واقع لحج محل، السودہ کے قریہ ابو سارہ میں واقع وزیر اور عزیز محل اور المصلی قلعہ شامل ہیں۔

ان محلات میں سے کچھ 200 سال سے زیادہ پرانے، پتھروں اور لکڑی سے بنے ہیں، انہیں اصل تعمیراتی جمالیات کو محفوظ رکھتے ہوئے، کیفے، ریستوراں اور دیگر جدید سہولتوں والے ہوٹلوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ابو نقطہ المتحمی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید بن سعود المتحمی نے کہا کہ پرانے محلات کی بحالی کا خیال اس کے امیر ورثے کی بنیاد پر مملکت میں ثقافتی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات نہ صرف سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو خطے کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں جس پر ہم سب کو فخر ہے۔

سعود المتحمی نے کہا کہ محلات کی بحالی سے مقامی معیشت کو سہارا ملے گا اور خطے کے لیے کئی مواقع میسر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -