تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی عرب : ہوم ڈیلیوری کارکنان کو لوٹنے والے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

ریاض : ہوم ڈیلیوری سروس کی خدمات انجام دینے والے کارکنان کو لوٹنے والا گروہ پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے 41 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے آن لائن ایپلی کیشنز سے منسلک کارکنان کو دھوکہ دے کر ہوم ڈیلیوری کے لیے گھروں پر بلا کر لوٹنے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری بتایا کہ ہوم ڈیلیوری سروس کی خدمات انجام دینے والے اداروں اور ریستورانوں کی جانب سے یہ شکایات درج کرائی گئی تھیں کہ ان کے اہلکاروں کو لوٹا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس کو جو شکایات موصول ہوئی تھیں ان میں طریقہ واردات تقریباً ایک ہی جیسا تھا، شکایات کا جائزہ لینے

کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ تمام وارداتوں کے پیچھے ایک ہی گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے, ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو جلد ہی گروہ کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی عمریں 20 برس کے لگ بھگ تھیں، ملزمان نے چوری اور لوٹ مار کی 41 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

واردات کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ لوگ ہوم ڈیلیوری سروس طلب کرتے کارکن آتا تو اسے راستے میں ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ان کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں سائبر

کرائم اور دیگر اداروں کی تحقیقاتی ٹیمیں ان سے پوچھ گچھ مکمل کر کے ان کا چالان عدالت میں پیش کریں گی۔

Comments

- Advertisement -