تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: مکان کرایہ بڑھ سکتا ہے

ریاض: سعودی عرب میں مکانات کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و آباد کاری امور کے ماتحت ایجار نیٹ ورک نے کہا ہے کہ مالکان اپنے نئے کنٹریکٹس میں مکانات کا کرایہ بڑھا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے عکاظ اخبار میں چھپنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ مکان کے مالک اور کرایہ دار دونوں کو ایجار نیٹ ورک پر نئے معاہدے کا اندراج کرانا ہوگا۔

ایجار نیٹ ورک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایہ نامے کا اندراج 7 دن کے اندر کرانا ضروری ہے، اگر فریقین میں سے کسی نے سات دن کے اندر اندراج نہ کرایا، تو ایسی صورت میں 30 دن میں کرایہ نامہ ریئل اسٹیٹ ایجنسی کو واپس کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق کرایہ نامے کی میعاد کے تعین کے لیے اگر فریقین دوبارہ معاہدہ کرنا چاہتے ہوں تو ایسی صورت میں کرایہ نامہ نیا مانا جائے گا، اور رئیل اسٹیٹ ایجنسی کو ڈھائی فی صد کمیشن کا اختیار حاصل ہوگا، جو فریقین مل کر ادا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر فریقین میں سے کسی ایک نے کرایہ نامے کی منظوری نہ دی، تو اس کی حیثیت بے معنی ہو جائے گی، فریقین کے دوبارہ متفق ہونے پر اس کا دوبارہ اندرج کرایا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -