تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب: ہولناک حادثہ، شہری کئی فٹ ہوا میں بلند (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

ریاض: سعودی شہر جدہ میں خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ کی سڑک پر دہشت ناک ٹریفک حادثہ رونموا ہوا، گاڑی کئی مرتبہ قلابازی کھا کر رکی جبکہ ڈرائیور ہوا میں اڑا اور زمین پر گر پڑا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ اور مکہ کے درمیان ٹیکنالوجی کالج کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی کئی مرتبہ الٹی جس کی وجہ سے ڈرائیور ہوا میں اڑا اور فٹ پاتھ پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

حادثے کی ویڈیو ٹوئٹر اور سوشل میڈیا ذرائع پر وائرل ہوئی ہے۔ جدہ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹیکنیکل کالج کے سامنے والی سڑک پرپیر کے روز صبح ہوا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی تھی جس کے باعث کئی مرتبہ الٹ گئی، اس دوران ڈرائیور کئی فٹ ہوا میں بلند ہوا اور گرتے ہی ہلاک ہوگیا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والا ڈرائیور سعودی شہری ہے۔

Comments

- Advertisement -