تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلے فیشن ویک کی شروعات

ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلے فیشن ویک کی شروعات ہوگئی، روایت کے رنگوں میں جدت کا امتزاج نظرآیا اور عبایوں کےبغیر سعودی ماڈلز نے ریمپ واک کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، تقریب رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہوئی، افتتاحی تقریب روائتی تلواروں کے رقص سے کی گئی۔

فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں عرب فیشن ویک کونسل کی اعزازی صدر شہزادی نورا بنت فیصل السعود نے شرکت کی۔

فیشن ویک میں خلیجی ممالک اور یورپ کی معروف ماڈلز اور دنیا بھر سے نامور فیشن ڈیزائنرز شرکت کررہے ہیں، فیشن ویک میں کل 16فیشن شوز منعقد کئے جائیں گے۔

گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والا فیشن ویک چار دن تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کی دو مشہور خواتین ڈیزائنرز ارویٰ بناوی اور مشعل الراجعی کے ملبوسات بھی عرب فیشن ویک کا حصہ ہیں۔

ہزادی نوریٰ نے اس موقع پر کہا کہ فیشن ویک میں دلکش پہناوے توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں، اس میں نہ صرف ثقافتی تقاضوں پر پورا کیا بلکہ اس میں سعودی عرب کی اقدارکا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا فیشن کونسل سعودی عرب میں فیشن انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے، سعودی عرب کی فیشن انڈسٹری میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے اور اس کے پھلنے پھولنے کی خواہش مند ہے۔

عرب فیشن کونسل کے سی ای او جیکب ایبرین کا کہنا تھا کہ آج کے دن سعودی عرب میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی اور ایک نئے عہد کا آغاز کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، فیشن ویک کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں ہوگا۔

خیال رہے کہ فیشن ویک کے دوران مرکزی ہال میں مردوں کے داخلے اور کیمرہ لے جانے پر پابندی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -