تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب : رواں سال مکانات کا کرایہ مزید کم کردیا گیا

جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مکانات کے کرائے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 3.6 فیصد سے زیادہ کم ہوئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے ماتحت (سکنی) پروگرام کی طرف سے 87 ہزار سے زیادہ مکانات مقامی شہریوں کو دیے گئے ہیں۔

توقع یہ ہے کہ مزید62 ہزار مکانات شہریوں کو دیے جائیں گے، اس کا پیشگی اثر مکانات کے کرایوں میں کمی کی صورت میں نظرآنے لگا ہے۔

جدوی انویسٹمنٹ کمپنی نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران افراط زر سے متعلق رپورٹ جاری کرکے کہا ہے کہ رہائش، پانی، بجلی اور گیس میں اوسط افراط زر کی شرح 2020 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں اوسطا 2.5 فیصد کم ہوئی ہے۔

جدوی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021 میں افراط زر سے متعلق محکمہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہورہا ہے کہ مئی کے مقابلے میں جون کے دوران افراط زر میں 0.2 فیصد کے لگ بھگ استحکام پیدا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -