بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کورونا وائرس نے لیبر مارکیٹ کو کیسے متاثر کیا؟ اعداد و شمار پیش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مقامی اور غیرملکی ملازمین کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے باعث مملکت میں بھی لیبر مارکیٹ شدید متاثر ہوئی اور لاکھوں کی تعداد میں کارکنان بھی کم ہوئے،تقریباً دو لاکھ 57 ہزار غیر ملکی کارکنان لیبر مارکیٹ سے نکل گئے۔

سعودی محکمہ شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دیگر ممالک سے آئے ورکرز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 200 کم ہوئی جبکہ اسی دورانیے میں 81 ہزار 900 سعودی ملازمین کی تعداد بھی گھٹی۔

- Advertisement -

2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مملکت بھر میں سعودی ملازمین کی تعداد 3.25 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ دو لاکھ 57 ہزار غیرملکیوں کے شعبے سے نکل جانے کا دعویٰ ہے لیکن آج بھی بڑی تعداد میں غیرمقامی ملازمت کررہے ہیں۔ دوسرے صارف نے کہا کہ نکلنے والے ورکرز کی اسامیاں کہاں گئیں؟۔

جبکہ ایک اور شہری نے تبصرہ کیا کہ میری نظر میں سعودی اور غیرملکی دونوں برابر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں