تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب، ناقابل استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کیسے ہوگی؟

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے ناقابل استعمال پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناقابل استعمال پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرانے کے لیے لازمی ہے کہ تمام ٹریفک چالان ادا کیے گئے ہوں اور گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات ایکسپائر نہ ہوں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی ناکارہ گاڑیاں جنہیں ’تشلیح‘ (مارکیٹ) میں فروخت کیا جاتا ہے ان کی رجسٹریشن ٹریفک پولیس کے ریکارڈ سے ختم کرانے کے لیے لازمی ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹوں کے ساتھ جس یارڈ میں گاڑی فروخت کی گئی ہے اس کی رسید کے ساتھ ٹریفک پولیس کے ادارے سے رجوع کیا جائے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناکارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن جب تک منسوخ نہ کرائی جائے وہ محکمہ کے مرکزی سسٹم میں رہتی ہیں اور ان پر سالانہ بنیاد کے حساب سے موٹر وہیکل رجسٹریشن فیس کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق وہ لوگ جو اپنی گاڑیاں تلف کرنے کے لیے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فروخت کرنے کی رسید اور گاڑی کی نمبر پلیٹس کے ساتھ رجسٹریشن آفس میں جمع کرائیں، ادارہ ٹریفک پولیس میں رجسٹریشن منسوخ کرانے سے قبل جرمانے بھی ادا کرنے لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی کارکنان کا فائنل ایگزٹ اس وقت تک نہیں لگتا جب تک ان کے نام پر گاڑی ہوگی، گاڑی کسی دوسرے شخص کے نام پر منتقل کرنے کے بعد ہی فائنل ایگزٹ لگایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -