تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سعودی عرب : خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدام

سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت اور فروغ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں نئے ٹریننگ پروگراموں کا آغاز ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سماجی انصاف کے عالمی دن پر جاری ایک بیان میں کمیشن کے صدر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے لکھا ہے کہ انسانی حقوق ریاست کے تمام شعبوں کی ذمہ داری ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن اور الولید فلینتھروپیز نامی اداروں نے شہزادی لامیا بنتِ ماجد سعود السعود کی موجودگی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت کئی ٹریننگ پروگرامز اور سیمینارز شروع کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے دفتر اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی اور مقامی ماہرین کی نگرانی میں یہ پروگرام کیے جائیں گے۔ انسانی حقوق کے ٹریننگ پروگرام اس شعبے کے کارکنان کو اپنا کام بہتر کرنے میں مدد دیں گے۔

العواد کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن تمام مقامی، بین الاقوامی اور خطے کے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہے۔

شہزادی لامیا نے خواتین کو بااختیار بنانے اور قانونی شعبے میں ان کے کام کو سراہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ ٹریننگ پروگرام دو دن چلیں گے اور ان میں انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی قوانین پر بات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ ریاست کی انسانی حقوق کی طرف ذمہ داریاں اور قومی سطح پر ان کی حفاظت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -