تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فاصلے سمٹ گئے، سعودی عرب میں جدید ترین ٹرانسپورٹ نظام متعارف

ریاض : سعودی عرب میں مسافروں اور ان کے سامان کی ترسیل کے لیے انتہائی جدید سروس متعارف کرادی گئی، ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت کم وقت میں مسافر اپنی منزل تک پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل نے ورجن ہائپر لوپ ون نامی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے جدید سسٹم کو متعارف کرانے اور جدید ٹیکنالوجی لانے کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق سعودی عرب اور کمپنی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی اورسائنس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کریں گے۔

ہائپر لوپ کی بدولت ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ، ریاض اور القدیہ کا سفر 5 منٹ، جدہ سے نیوم کا سفر 40 منٹ، ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہوگا۔

سعودی وزیر نقل و حمل انجینیئر صالح الجاسر نے بتایا کہ یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی اہمیت سے متعلق ولی عہد کے پیش کردہ سعودی وژن2030 کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس  معاہدے سے سعودی عرب کی  معیشت کا مستقبل نئی بنیادوں پر استوار اور سعودی عوام اور  معیشت کو اس سے زبردست فائدہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -