تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے اہم مشورے جاری!

ریاض: سعودی عرب میں توکلنا ایپ کی انتظامیہ نے کوروناویکسینیشن کے حوالے سے مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو اہم مشورے دیے ہیں جن سے مسائل کا حل ممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں تھیں کہ کوروناویکسین لینے کے بعد 14 دن بھی گزر گئے لیکن اس کے باوجود آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ پر اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوا ہے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟۔

شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد 14 دن کے اندر ہی اسٹیٹس تبدیل ہوجائے گا لیکن ہمارا پہلے والا اسٹیٹس ہی برقرار ہے۔

عیدالفطر: سعودی حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

ایپ انتظامیہ نے مشورے سمیت وضاحت بھی پیش کی کہ دراصل خوراک لینے کا ریکارڈ وزارت صحت بھیجتی ہے۔ اس کے بعد ہی توکلنا ایپ میں امیدوار کی پوزیشن تبدیل ہوتی ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں وزارت صحت سے رابطہ کر کے ویکسین ریکارڈ توکلنا بھجوانے کی درخواست کریں۔

خیال رہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد توکلنا ایپ پر صارفین کا اسٹیٹس ’محصن جرعۃ اولی‘ (وائرس سے محفوظ پہلی خوراک لے چکا ہے) میں تبدیل ہوجاتا ہے، یہ جملہ گہرے سبز رنگ میں لکھا ہوا نظر آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -