تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب: عازمین حج کیلیے اہم اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک کے عازمین کے لیے حج درخواستوں کے وقت میں توسیع کر دی۔

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ حج رجسٹریشن کا وقت رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری حج انجینئر ہشام سعید نے اعلان کیا ہے کہ حج کے خواہشمند افراد اتوار کی شب 12 بجے تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 4 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جب کہ اندرون مملکت سے ڈیڑھ لاکھ شہریوں اور غیرملکیوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔

ڈپٹی سیکرٹری کے مطابق عازمین حج کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جس کے 48 گھنٹوں کے اندر حج پیکیج کی رقم انہیں جمع کروانی ہو گی۔

مملکت کے شہری اور مقیم غیرملکی جو اس سے حج کا ارادہ رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

داخلی عازمین حج کے لیے 10 سے 14 ہزار ریال تک کے پیکیج مقرر کیے گئے ہیں۔

انہیں 3 کیٹگریز دی گئی ہیں جن میں منیٰ ٹاورز، ضیافہ ون اور ضیافہ ٹو شامل ہیں۔ ضیافہ پیکج میں جو خیمے مخصوص ہیں ان ک معیار ہوٹلوں میں فراہم کردہ سہولیات کے مساوی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ منیٰ میں حج کمپنیوں کو خیمے الاٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سب سے پہلے منیٰ ٹاورز کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد دوسری اور تیسری کیٹگری کے خیموں کی تقسیم ہوئی ہے۔

امسال حج کے لیے مشاعر مقدسہ میں تیاریوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزارت اور اس کے ماتحت ادارے عازمین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -